حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اوکھلا، دہلی ہندوستان؛ صحت عامہ کے شعبے میں ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے ہند میڈیکل اسٹور اور اے ایم آر میڈیکل اینڈ ایجوکیشنل ٹرسٹ، دہلی کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا ہے، جس کے تحت اوکھلا کے ضرورت مند مریضوں کو 50 فیصد رعایت کے ساتھ دوائیں فراہم کی جائیں گی۔
یہ معاہدہ غریب اور کمزور طبقات کے لیے ایک بڑی سہولت ثابت ہوگا، جو مہنگی دواؤں کے اخراجات برداشت کرنے سے قاصر ہوتے ہیں، اس اسکیم کے تحت مختلف بیماریوں کی ادویات کم قیمت پر دستیاب ہوں گی، تاکہ عوام کو معیاری علاج میسر آسکے۔
اے ایم آر میڈیکل اینڈ ایجوکیشنل ٹرسٹ کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد غریب مریضوں کو مالی بوجھ سے بچانا اور ان کی صحت کو یقینی بنانا ہے۔ ٹرسٹ کے ذمہ داران کے مطابق، وہ مستقبل میں ملک کے کونے کونے میں ایسے فلاحی منصوبے متعارف کرانے کے لیے کوشاں رہیں گے۔
ہند میڈیکل اسٹور کے مالک نے اس معاہدے کو ایک انقلابی قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ "ہماری کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ ضرورت مند افراد اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں اور بہتر علاج حاصل کر سکیں۔"
یہ معاہدہ اوکھلا، دہلی کے رہائشیوں کے لیے ایک بڑی راحت کا سبب بنے گا اور امید ہے کہ اس طرح کے مزید اقدامات سے صحت عامہ کے شعبے میں مثبت تبدیلی آئے گی۔

مزید تفصیلات کے لیے اے ایم آر میڈیکل اینڈ ایجوکیشنل ٹرسٹ، دہلی سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
9568146232
99587 41672
98717 35839
17:50 - 2025/02/15









آپ کا تبصرہ